شادی کی تقریب، پیسے لوٹتے ہوئے بچی گاڑی کے نیچے آکر جاں بحق ہو گئی

نوشہروفیروز(آئی این پی)نوشہروفیروز، شادی کی تقریب،پیسے لوٹتے ہوئے بچی گاڑی کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی۔ جمعرات کو نوشہروفیروز حادثے میں لڑکی جاں بحق، محراب پور ٹھری میرواہ رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر سندھ شادی ہال کے پاس ایک شادی کی تقریب خوشی کے طور پر پھینکے گئے پیسوں کو اٹھاتے ہوئے 9 سالہ نبیلہ دختر محمد ندیم راجپوت ویگو گاڑی نمبر کے زیڈ 1580 کی زد میں آکر شدید زخمی ہوئی جسے ڈاکٹر نعمت اللہ کے نجی اسپتال دادؤ میموریل اسپتال لایا گیا

جہاں ڈاکٹر نے انکی موت کی تصدیق کردی، حادثے کے بعد ویگو گاڑی مالک بھی اسپتال پہنچ گیا، جاں بحق لڑکی کا تعلق نیوٹاؤن کے وارڈ 16 چیمہ ٹاؤن سے ہے، محراب پور پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close