ڈاکٹر نوشین موت، بے نظیر یونیورسٹی کے عملے کا ڈی این اے ٹیسٹ، ہاسٹل اور میس کے 75 افراد کی فہرست پولیس کو دی گئی

لاڑکانہ (آئی این پی) لاڑکانہ کی بے نظیر یونیورسٹی میں خاتون ڈاکٹر کی موت کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، یونیورسٹی عملے کے ڈی این اے ٹیسٹ کا عمل شروع کردیا گیا ہے،یونیورسٹی ہاسٹل اور میس کے 75 افراد کی فہرست پولیس کو دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر نوشین کی موت کی تحقیقات کے لیے لاڑکانہ کی بے نظیر یونیورسٹی میں عملے کے ڈی این اے ٹیسٹ شروع کردیے گئے۔

یونیورسٹی ہاسٹل اور میس کے 75 افراد کی فہرست پولیس کو دی گئی ہے۔ فارنزک رپورٹ میں ڈاکٹر نوشین اور ڈاکٹر نمرتا کے جسم اور کپڑوں پر پائے گئے اجزا میں مماثلت کا انکشاف ہوا تھا۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر نوشین کی پھندا لگی لاش 24 نومبر کو بینظیر یونیورسٹی کے ہاسٹل سے ملی تھی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close