سندھ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 16 کلو سے زائد منشیات برآمد، کتنے ملزمان پکڑے گئے؟

کراچی(آئی این پی)پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علا قے اورنگی ٹاؤن سے منشیات فروشی میں ملوث 2ملزمان زبیر اور سہیل عرف ننھا کو گرفتار کرکے اْن کے قبضے سے 16کلو سے زائدمنشیات برآمد کر لی۔

دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ کوئٹہ سے مسافر گاڑیوں کے ذریعے منشیات اسمگل کرتے ہیں اور اسے کراچی اورنگی ٹاؤن اور گرد و نواح میں فروخت کرتے ہیں۔گرفتار ملزمان کوبمعہ منشیات مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں