الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد/پشاور(آئی این پی)الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کی درخواست مسترد کردی،فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ نے پڑھ کر سنایا،خیبرپختونخوا میں دوسرے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے، الیکشن کمیشن فدا خان سمیت پانچ درخواست گزاروں نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو موخرکرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مارچ میں سردی اور برفباری کے باعث انتخابات ممکن نہیں درخواست پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ میں دائر کی گئی۔پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ نے درخواست گزاروں کے حق میں فیصلہ دیا۔ الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کوہدایت کی کہ وہ یہ معاملہ خود دیکھے اور الیکشن کروائے۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں دو رکنی کمیشن نے منگل کوسماعت کی تھی۔

فیصلہ فریقین کے دلائل سننے کے بعد محفوظ کیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کے پی بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 31 مارچ ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں