سوات(آئی این پی)سوات سیدو شریف شگئی سے تعلق رکھنے والے ممتاز قانون دان سیاسی و سماجی شخصیت میاں اقبال حسین ایڈوکیٹ سپریم کورٹ اور میاں کوثر حسین ایڈوکیٹ ھائی کورٹ اپنے خاندان اور سیکڑوں ساتھیوں سمیت ایک پروقار تقریب کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کی موجودگی میں باقاعدہ اعلان کیا۔انجینئر امیر مقام نے نئے شامل ہونے والے سیاسی شخصیات کو خوش آمدید کہا اور مبارکباد دیتے ہوئے شمولیتی جلسہ سے اپنے خطاب میں کہا کہ اب پختونخوا میں ہر طبقہ فکر کو احساس ہو چکا ہے کہ ملک کی بقا اور مسائل کے خاتمے کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کا ساتھ دینا ضروری ہے عوام اس بار شیر پر مہر لگا کر ملک کی ترقی اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے ن لیگ کا ساتھ دینگے عوام اب جان چکے ہیں کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت صرف مسلم لیگ ن کی ٹیم ہی رکھتی ہے۔ عوام اب 2018 سے پہلے کی نواز شریف والے دور حکومت کو تر رہے ہیں اور نئے پاکستان کو مسترد کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد خلق خدا کی خدمت کرنااور عوامی مسائل حل کرنا ہے۔
موجودہ حکمرانوں نے جھوٹ، دو نمبری، کرپشن میں عالمی ریکارڈ قائم کئے ہیں ایک دن ان کو حساب دینا ہوگا شمولیتی جلسہ سے میاں اقبال حسین ایڈوکیٹ،ارشاد خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں