اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ خانیوال واقعے پر پولیس نے 112 ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔منگل کواسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران طاہر اشرفی نے کہا کہ خانیوال میں جو واقعہ ہوا، اس میں پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی۔
112 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا ہے جبکہ مرکزی ملزمان کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے، خانیوال واقعے میں پولیس کی تعداد کم اور پر تشدد لوگ زیادہ تھے، علما و مشائخ نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔طاہر اشرفی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور حکومت متاثرہ شخص کے خاندان سے رابطے میں ہے، سری لنکا والے واقعے پر تحقیقات جاری ہے۔قندیل بلوچ کے قتل میں ملوث بھائی کی رہائی پر طاہر اشرفی نے کہا کہ قندیل بلوچ کے قاتلوں کی رہائی غیرت کے نام پر قتل کرنے والوں کی تقویت کا سبب بن سکتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ فوجداری مقدمات کے فیصلوں کی طرح اس طرح کے واقعات کے حوالے سے قانون سازی کی ضرورت ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں