سیالکوٹ (آئی این پی)سابق ایم پی اے و سٹی صدر مسلم لیگ (ن)چوہدری محمد اکرام نے کہا ہے کہ حکومت سے نجات صرف اپوزیشن نہیں حکومتی ارکان بھی چاہتے ہیں کیونکہ وہ اپنے سیاسی مستقبل کے لئے پریشان ہیں مسلم لیگ(ن) کو دیوار سے لگانے والی حکومت خود دیوار کے ساتھ لگ چکی۔22 کروڑعوام جھوٹے اور فریبی حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں۔
اگر موجودہ حکومت کو مزید مہلت دی گئی توملک اورعوام کا مزیدمعاشی نقصان ہوگا۔پاکستان کسی کے لئے سیاسی تجربہ گاہ نہیں پونے چارسال میں تجربہ کے لئے ملک جس کے سپردکیاگیااس نے بیڑہ غرق کردیا۔پیر کو سابق ایم پی اے و سٹی صدر مسلم لیگ (ن) چوہدری محمد اکرام نے اپنے رابطہ آفس میں ورکرز سے ملاقات کے بعد گفتگو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن آئین کے تحت کام کررہی ہے مگر موجودہ حکومت نے آئین اور پارلیمنٹ کو پس پشت ڈال کر میں نہ مانوں کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے اداروں کو تباہ کرنے کا عزم کررکھا ہے اگر یہ حکومت چند روز اور برقرار رہی تو ملک کا اللہ حافظ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کسی طرح بھی ملکی مفاد میں نہیں اس لئے اپوزیشن ملک کو بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ آج غریب عوام یوٹیلٹی بلزتوکیا2وقت کی روٹی سے بھی محروم ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے جرائم کی شرح اورخودکشیوں میں اضافہ ہورہاہے۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں