سیالکوٹ، ضمنی انتخاب میں مبینہ دھاندلی، ڈی ایس پی ذوالفقار ورک کو معطل کر دیا گیا

سیالکوٹ (آئی این پی)ضمنی انتخابات این اے 75 مبینہ دھاندلی،ڈی ایس پی ذوالفقار ورک معطل، 11پولیس آفیسران کے خلاف ریگولر انکوائری شروع۔ آئی جی پنجاب کی طرف سے جاری ہونے والے حکم نامہ کے مطابق این اے 75 میں مبینہ دھاندلی پر سابق ڈی ایس پی سمبڑیال ذوالفقار علی ورک کو معطل کرکے سینٹرل پولیس آفیسر رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جبکہ آر پی او گوجرانوالہ کی جانب سے مبینہ دھاندلی کے الزامات میں ملوث ایس ایچ او طاہر سجاد،

ایس ایچ او تھانہ کینٹ مدثر یعقوب، ایس ایچ او بدر منیر، ایس ایچ او محمد اقبال خان، ایس ایچ او محمد ریاض باجوہ، ایس ایچ او محمد نعمان بٹر، ایس ایچ او محمد یوسف، ایس ایچ او محمد علی، آفتاب احمد اے ایس آئی، غلام حیدر ا ے ایس آئی، یاسین سرفراز اے ایس آئی کیخلاف ریگولر انکوائری کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close