پولیس گرفتاری کا خوف، تین دوستوں نے کیرتھر کینال میں چھلانگ لگا ڈالی، ایک ڈوب کر جاں بحق

سکھر(آن لائن) پولیس گرفتاری کا خوف ،تین دوستوں نے کیرتھر کینال میں چھلانگ لگا ڈالی،ایک دوست ڈوب کر جانبحق ،نعش کی تلاش جاری تفصیلات کے مطابق تھانہ اے سیکشن سکھر پر بنام دلشاد علی ولد سجاد علی مھر سکنہ آدم شاہ کالونی گرم گودی سکھر نے اطلاع دی کہ میرے محلے والوں نے مجھے بتایا کہ میرا 15/16 سالہ بیٹا محمد حنیف مھر اور اسکے دو دوست علاقے میں جوائ￿ تاش کھیل رہے تھے

پولیس کے آنے کا سن کر میرا بیٹا محمد حنیف اور اسکے دو دوست پولیس سے بچنے کے لیے کھیر تھر کینال نزد ملٹری روڑ سکھر میں چھلانگ لگا دی جس پر میرے بیٹے کے دوستوں کو کینال سے نکال لیا گیا جبکہ میرا بیٹا حنیف مہر ڈوب گیا ہے جسکی تلاش جاری ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close