بنکوں کو رقم سپلائی کرنے والی کمپنی کے عملے کو یرغمال بنا کر ڈاکو 5 کروڑ روپے کی رقم لے اڑے

سکھر(آن لائن) سکھرمیں پانچ کروڑ روپے کی ڈکیتی کی بڑی واردات ،مسلح افراد بنکوں کورقم سپلائی کرنے والی کمپنی سے عملے کو یرغمال بنا کر رقم لے اڑے ،ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کا جائے واردات کا معائنہ سکھرکے سائیٹ ایریا تھانے کی حدود کے علاقے سائیٹ ایریا میں بنکوں کو رقم سپلائی کرنے والی نجی سیکورٹی کمپنی کے دفتر میں گیارہ سے زائدمسلح افراد گھس آئے اور انہوں نے اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر وہاں پر موجود سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی کیدروازے کے تالے توڑ کرگاڑی میں رکھی گئی پانچ کروڑ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے

کمپنی نے واردات کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی طارق عباس قریشی اور ایس ایس پی سکھر سنگھار علی ملک جائے واردات پرپہنچ گئے اور انہوں نے جائے واردات کا معائنہ کیا اور عملے سے تفصیلات بھی معلوم کیں. پولیس کے مطابق گاڑی پر ملزمان کے فنگر پرنٹس حاصل کرلیے گئیہیں تاہم کمپنی کے دفتر میں سی سی ٹی وی کیمرے نہیں لگے ہیں جبکہ کمپنی کے متعدد ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close