پشاور( آن لائن) تھانہ تہکال پولیس نے شہر کے نواحی علاقہ میں سرگرم آٹھ قمار بازوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے جو قمار بازی سمیت ہیروئن اور آئس کی لت میں بھی مبتلا ہیں، خفیہ اطلاع پر ہونے والی کارروائی کے دوران کینال ٹاون کے قریب ایک بیٹھک میں موجود آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران قمار بازی سمیت منشیات استعمال کرنے کا بھی اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر ہزاروں روپے نقد اور آئس و ہیروئن بھی برآمد کر لی گئی ہے،
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ،تفصیلا ت کے مطابق تھانہ تہکال پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کینال ٹاون کے علاقہ میں افغان شہری آغا گل کے بیٹھک میں چند ملزمان قمار بازی میں مصروف ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ تہکال انعام خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر قمار بازی میں مصروف آٹھ ملزمان یاسر خان ولد کابل خان، شیر خان ولد شربت گل، نندارے ولد حکم خان، آغا گل ولد خوب گل، زلمے ولد جان عالم، بالرزئی ولد گل خان، خادی گل ولد خوب گل اور منصور ولد ضیاء الدین کو گرفتار کر لیا جن کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے،
تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران قمار بازی اور منشیات کی لت میں مبتلا ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے داو پر لگی رقم ہزاروں روپے نقد اور آئس و ہیروئن بھی برآمد کر لی گئی ہے، تمام ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں