پتنگ بازی خونی کھیل، پولیس کا پتنگ بازوں، پتنگ فروشوں کیخلاف آپریشن

پتوکی (آئی این پی) تھانہ سٹی پتوکی پولیس کا پتنگ بازوں، پتنگ فروشوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ، ایس ایچ او تھانہ سٹی پتوکی ولی حسن پاشا نے امن پریس کلب پتوکی میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب، ڈی پی او قصور کے احکامات کی روشنی میں پتنگ فروشوں کیخلاف کاروائیاں شروع کی جا رہی ہیں

ڈرون کیمروں کے زریعے سے علاقہ بھر میں پتنگ بازوں کی نشاندھی کی جارہی ہے پتنگ فروش اور پتنگ باز کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے اس خونی کھیل کیساتھ کسی کو بھی کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گےقانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو کسی بھی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close