صوابی(آئی این پی) مانیری پایاں میں سابق ناظم و معروف سماجی و سیاسی شخصیت ہارون خان ولد صاحب داد خان کی کوششوں سے مانیری پایان کی سب سے پرانی دشمنی کا خاتمہ ھوگیا اور 1984 سے چلی آرھی دشمنی,دوستی میں بدل گئی, یاد رھے 1984 میں بختیار ولد مرحوم عبدالقدوس (آخون خیل) کو رات کی تاریکی میں قتل کیا گیا تھا جس کی دعویداری ظاہر ولد مرحوم مہربان شاہ (سلطان احمد خیل) پر کی گئی تھی تاہم اس ضمن میں تمام تر قانونی کارروائی بھی ھوئی اور ملزم ظاھر کا کیس ختم ھوچکا تھا لیکن ان کی باقاعدہ صلح نہیں ھوئی تھی۔اسی سلسلہ میں سابق ناظم ھارون خان نے فریقین سے مذاکرات کیئے اور تقریباً 37 سال بعد ان کے درمیان صلح کراکر دشمنی دوستی میں بدل دی۔ صلح کی تقریب مانیری پایان کندہ چم مسجد آخون خیل میں زیرِ صدارت اصلاحی جرگہ مانیری پایان کے سابق صدر جانس خان کاکا منعقد ھوئی,
قاضی مانیری پایان مولانا فضلِ ماجد نے دین اسلام کی روشنی میں صلح کی افادیت بیان کئے, مانیری بالا و پایان کے مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس تقریب میں شرکت کی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں