صوابی(آئی این پی) تھانہ لاہور پولیس نے ایک کاروائی کے دوران دو رکنی بین الاضلاعی منشیات فروش گروہ بشمول خاتون گرفتار، 9270 گرام چرس برآمد کر کے منشیات فروش موٹرکار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی محمد شعیب خان کے احکامات پر صوابی پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے.
اس سلسلے میں ایس ڈی پی او لاہور افتخار علی کی نگرانی میں ایس ایچ او لاہور انسپکٹر جواد خان بمع ٹیم سب انسپکٹر نظر محمد و دیگر نے دوران ناکہ بندی کرکے مبینہ طور پر موٹرکار از قسم مہران برنگ زرد کو شک کی بناء پر کھڑا کرکے جس میں ایک مرد و خاتون سوار تھے، پولیس نے مرد جبکہ لیڈی کنسٹبل کے ذریعے خاتون کی تلاشی لی، اس دوران گاڑی کی تلاشی کے دوران 09 پیکٹ چرس کل وزنی 9270 گرام برآمد ہوا.ملزم کا نام محمد عالم ولد مسافر سکنہ باڑہ خیبر ایجنسی معلوم ہو کر دونوں مرد و خاتون منشیات فروشوں کو حسب ضابطہ گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی گئی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں