پشاور (آئی این پی) پشاور میں قتل ہونیوالے وکیل کا کیس حل ہوگیا، قاتل بہن اور بھائی نکلے،جنہو ں نے 14 لاکھ روپے کے تنازع پر بھائی کو قتل کیا۔ملزمان نے جرم چھپانے کیلئے نعش کو گاڑی سمیت آگ لگائی تھی۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل پشاور کے علاقے اسکیم چوک پر ایک گاڑی سے جلی ہوئی لاش ملی تھی جو ہائی کورٹ کے وکیل طائف خان کی تھی۔ پولیس نے اس کیس کو حل کرلیا، قاتل کوئی اور نہیں مقتول کے بہن اور بھائی نکلے جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید کے مطابق 14 لاکھ روپے کے تنازع پر بہن اوربھائی نے قتل کا منصوبہ بنایا، طائف خان کو ایک خاتون کی مدد سے بلایا گیا اور نشہ آور چائے پلا کر گاڑی کو آگ لگا دی،گاڑی کو آگ جرم چھپانے کے لیے لگائی گئی، پولیس کی تفتیشی ٹیم نے قتل میں ملوث مقتول کے بھائی، بہن اور مدد فراہم کرنے پر ایک اور خاتون کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار خواتین میں مسما (غ) زوجہ جمیل اور مسما(س) دختر جمیل شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں