حافظ آباد(آئی این پی)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد محمد آصف رضا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مُراد حسین کی کھاد مافیا کے خلاف بڑی کاروائی۔غیر قانونی طریقے سے یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی 2400بوریاں بیرون شہر سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔اسسٹنٹ کمشنر نے دوکان سیل کرکے کھاد ڈیلر کو 75ہزار روپے جرمانہ بھی کیا۔اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد مُراد حسین نے محکمہ زراعت کے افسران کے ہمراہ کولو روڑ پر کھاد مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 77لاکھ سے زائد مالیت کی 1650بوری ڈی اے پی اور 750بوری یوریا کھاد غیر قانونی طریقے سے بیرون شہر سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے کھاد قبضہ میں لے لی۔اسسٹنٹ کمشنر نے کھاد ڈیلر ذوالفقار علی کو 75ہزار جرمانہ کرتے ہوئے اُس کی دوکان کو سیل کر دیا۔
اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ پکڑی جانے والی کھاد محکمہ ریونیو اور زراعت کے افسران کی نگرانی میں سرکاری ریٹ پر فروخت کی جائیگی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں