پی ڈی ایم صرف دکھاوے کا اتحاد، جو مرضی کر لے، عثمان بزدار نے چیلنج دے دیا

لاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاکہ عوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں،منتخب نمائندوں کی مشاورت سے حلقوں میں عوامی مسائل حل کررہے ہیں،وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری کے سامنے کرپٹ عناصر کی کوئی حیثیت نہیں، اپوزیشن نے ہمیشہ منفی کردار ادا کیا ہے۔ ہفتے کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعلی آفس میں وزیر مملکت صاحبزادہ محمد محبوب سلطان،رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ اور ایم پی اے شہبازاحمد نے ملاقات کی،

جس میں باہمی دلچسپی کے امور،حلقوں میں جاری فلاح عامہ کی سکیموں اورترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں اور منتخب نمائندوں کی مشاورت سے حلقوں میں عوامی مسائل حل کررہے ہیں، قوم کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر غیرمتزلزل اعتماد ہیاور وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری کے سامنے کرپٹ عناصر کی کوئی حیثیت نہیں – وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن نے ہمیشہ منفی کردار ادا کیا ہے-

پی ڈی ایم صرف دکھاؤے کا اتحاد ہے-اپوزیشن جو مرضی کر لے،حکومت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی- عوامی ترقی کے راستے میں اپوزیشن کے منفی حربے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close