14 فروری سے راولپنڈی، اسلام آباد کو خانپور ڈیم سے ملنے والے پانی کی سپلائی میں 70 فیصد کمی واقع ہو جائے گی

راولپنڈی(آن لائن)واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) راولپنڈی کے منیجنگ ڈائریکٹرراجہ شوکت محمودنے کہا ہے کہ خانپور ڈیم نہر کی سالانہ بھل صفائی 14 فروری سے شروع ہوگی جس کی وجہ سے جڑواں شہروں کو یومیہ ملنے والے پانی کی سپلائی میں 70فیصد کے قریب کمی واقع ہو جائے گیایم دی واسا کے مطابق بھل صفائی 14 فروری سے 20 فروری تک جاری رہے گی بھل صفائی کے دوران اسلام آباد کو یومیہ 18.80 ملین گیلن کے بجائے6 ملین گیلن پانی ملے گا

جبکہ راولپنڈی کو 9.40 ملین گیلن کے بجائے صرف 4 ملین گیلن پانی ملے گابھل صفائی کے دوران60 سے 70فیصد پانی سپلائی میں کمی واقع ہوجائے گی اس لئے شہری بھل صفائی کے ایام میں پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں،تاکہ انھیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے کہاکہ بھل صفائی کی وجہ سے ڈہوک حسو، فوجی کالونی، پیر ودھائی،ڈہوک منگٹال،خیابان سرسید،اور اس سے ملحقہ آبادیاں متاثر ہونگی تاہم ان علاقوں میں ٹیوب ویلوں اور راول ڈیم سے سپلائی کی جائے گی جو معمول سے کم ہو گی جس کیلئے واسا صارفین سے پیشگی معذرت خواہ ہے اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنی ضروریات کیلئے پانی ذخیرہ کرلیں اور احتیاط سے استعمال کریں۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close