لاہور ہائی کورٹ نے 4 اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے، کون کون شامل

راولپنڈی (آن لائن)لاہور ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سمیت4مختلف اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اس ضمن میں رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت مذکورہ جج صاحبان 15فروری سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے نوٹیفکیشن نمبر 15/RHC/D&SJکے تحت تنویر اکبر کو فیصل آباد سے راولپنڈی میں سیشن جج کی خالی آسامی پرذمہ داریاں سونپی گئی ہیں

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی آصف مجید اعوان کی ریٹائرمنٹ کے باعث یہ پوسٹ خالی تھی ادھر تنویر اکبر کی جگہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ شیخ خالد بشیر کو فیصل آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ انوار احمد خان کو گوجرانوالہ اورڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور قمر سلطان کو جھنگ میں نیا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مقرر کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close