تنخواہوں میں اضافے کے اعلان میں لیویز اور پولیس کو محروم کرنے پر احتجاج

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ پولیس اور لیویز فورس نے سماج دشمن عناصر کے قلع قمع میں اہم کرداراداکیاہے لیکن تنخواہوں میں اضافے کے اعلان میں لیویز اور پولیس کو محروم کرنا سراسرا زیادتی ہے ،لیویز اور پولیس کو صوبے کے زورآور لوگوں کاآلہ کار بنانے اور بلوچستان کو دیگر مسلح فورسز کا محتاج رکھنا پولیس ولیویز کے علاوہ صوبے کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔

ملک سکندرایڈووکیٹ نے کہاکہ وزیراعظم کے حالیہ دورہ بلوچستان کے دوران 7فروری کو ہمارے مسلح افواج اور رینجرز کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافہ کا اعلان کیا ہے جو مہنگائی کی طوفان کو مندنظر رکھتے ہوئے اچھا اقدام ہے لیکن افسوسناک اور قابل دکھ آمر ہے کہ بلوچستان کی پولیس اور لیویز فورس جو صوبے میں دہشت گردی کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کررہے ہیں بلوچستان کے دشوار راستوں میں راتیں کاٹ کر اپنے فرائض ادا کرتے ہوئے کوئٹہ شہر اور صوبے کے دیگر سخت سرد یخ بستہ شہروں میں پولیس کے جوان جان لیوا سردی میں ملک اور سماج دشمن عناصر کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں پولیس اور لیویز فورس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان نہ ہونے سے ایک طرف مایوسی کا سماں پیدا ہوا ہے اور دوسری طرف امتیازی سلوک کا عنصر واضح ہے اگر پولیس اور لیویز فورس صوبائی فورس گردانے جاتے ہیں

تو وزیراعظم اعلان کرکے پولیس اور لیویز فورس کی تنخواہوں میں اضافے کی ہرقسم کا اعلان کرسکتے تھے کہ وزیراعلی بلوچستان کو اضافی رقم مرکزی حکومت ادا کرے گی کیونکہ اکثر گرانٹ تو مرکزی حکومت کی طرف سے بلوچستان کو دیا جاتا ہے حالیہ جنوبی اور شمالی بلوچستان کو گرانٹ کا دعوی بھی مرکز کی طرف سے ہو اپنے اگر بلوچستان کی پولیس اور لیویز فورس میں انتظامی ،اخلاقی، تربیت میں کمی کی وجہ سے ان کو تحفظ ضرورت کی فورس سمجھی جاتی ہے تو یہ بہت بڑی زیادتی ہے اور ان کو صوبے کے زور اور لوگوں کا آلہ کار بنانے اور صوبے کو ہمیشہ دیگر مسلح فورسز کا محتاج رکھنا پولیس اور لیویز فورس کے علاوہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ بھی ظلم ہے ان کو منظم فورس بنایا جائے تاکہ بلوچستان میں کسی بھی دیگر فورس کی ضرورت محسوس نہ ہو صوبہ میں ہر قسم کے جرائم کو روکنے کا یہ واحد راستہ ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close