بلوچستان میں آنے والا دور جمعیت علماء اسلام کا ہے، بڑا سیاسی دعویٰ کر دیا گیا

کوئٹہ (آئی این پی) کوئٹہ()جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ بلوچستان میں آنے والا دور جمعیت علماء اسلام کا ہے سیاسی و قبائلی شخصیات کے جماعت میں شامل ہونا خوش آئند اقدام ہے اور جمعیت علماء اسلام صوبے کے حقوق اور بقاء کی جنگ لڑرہی ہے مدارس کا دفاع ہم سب پر لازم ہے اور مدارس کے طلباء کے حقوق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ سیف اللہ کے دورے کے موقع فضلیت کانفرنس اور قبائلی عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا‘

انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام ہر دور میں بلوچستان کے مفادات کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے جمعیت اور ان کے اتحادی جماعتوں کے حکومت کو اس لئے ختم کیاگیا تھا کہ وہ بلوچستان کے حقوق کی ترجمانی کررہا تھا مگر بدقسمتی سے گزشتہ دس سالوں سے بلوچستان پر ایسے حکومتوں کو نازل کیا جس کی وجہ سے آج صوبہ بدحالی کا شکا رہے۔انہوں نے کہاکہ جب ہم عدم اعتماد لائیں گے تب پورا ملک دیکھے گا، مارچ آنے سے پہلے ان کا ایک وکٹ گر چکا ہے آج عمران خان خود ہی اپنے وزرا میں سرٹیفکیٹ بانٹ رہے تھے، 10چہیتوں کو عمران خان نے سرٹیفکیٹ دیئے اورباقی وزرا پر عدم اعتماد ظاہر کیا، انہوں نے کہاکہ آنے والا دور جمعیت علماء اسلام کا ہے جس طرح خیبر پختونخوا میں کامیابی حاصل کی اسی طرح بلوچستان کے آنے والے بلدیاتی اور عام انتخابات میں صوبے بھر سے کامیابی حاصل کرے گی

سیاسی و قبائلی شخصیات شامل ہورہے ہیں اس سے جماعت مزید مضبوط اور مستحکم ہوگا پانچ مارچ سے مولانا فضل الرحمن کو ئٹہ اور بلوچستان کا دورہ کریں گے اور 23مارچ کو بلوچستان سے لانگ مارچ کیلئے روانہ ہوں گے اور موجودہ حکمرانوں کا خاتمہ کریں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close