لاہور(آئی این پی)لاہور کے ڈپٹی کمشنر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے میچز کے باعث 11شاہراہوں پر واقع تعلیمی ادارے دوپہر ایک بجے تک بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔لاہور میں 10سے27فرور ی تک پی ایس ایل میچز ہوں گے اور ڈپٹی کمشنر نے 11شاہراہوں پر واقع تعلیمی ادارے دوپہر ایک بجے تک بند کرنے کا حکم دے دیا۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ڈائریکٹر کالجز سمیت دیگر افسران کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے
جس میں کہا گیا ہے کہ فیصلیکا مقصد ٹریفک کی روانی یقینی بنانا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈیوس روڈ، مین بلیوارڈ، ظہورالہی روڈ، مال روڈ، اپرمال، جیل روڈ، فیروز پور روڈ اور ڈیورنڈ پرتعلیمی اداریایک بجے بند ہوں گے۔مراسلے کے مطابق وحدت روڈ، شملہ پہاڑی، کینال روڈ پر تعلیمی ادارے دوپہر ایک بجے بند ہوں گے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں