راولپنڈی(آئی این پی)راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر2 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن)نے میدان مارلیا۔غیرحتمی و غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک طاہر ایوب 4913 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے زین العابدین اعجاز 4583 ووٹ لیکردوسرے نمبرپر رہے۔
راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخاب میں ووٹرز کا ٹرن آٹ 20 فیصد کے قریب رہا۔خیال رہے کہ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی 10 میں سے ن لیگ پہلے ہی7 نشستیں جیت چکی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں