ضلع مہمند(آ ئی این پی)تحصیل پنڈیالئی کے علاقہ ہاشم کور اتمانزئی میں سکول کے چھ طالب علم غیر معیاری اشیاء کھانے سے بے ہوش ہوئے بچوں کی حالت غیر،غیر معیاری اشیاء کھانے سے ذوالفقار ولد عمر جان، محمد بصیر ولد محمد رحمان، محمد نوید ولد حیا جان، سلمان ولد حضرت نبی، عبدالباسط ولد حیات گلاب سکنہ ہاشم کور اتمانزئی شامل ہیں۔کنٹرول روم ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی بچوں کو میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کیا اور مریضوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے بعد میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال غلنئی کو منتقل کردیا گیا۔
جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔تمام بچے گورنمنٹ ہائی سکول ہاشم کور اتمانزئی میں زیرِتعلیم ہیں اور امکان ہے۔کہ بچوں کو سکول بریک کے دوران کچھ کھانے کو ملا ہے جو غیر معیاری تھا اور بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں