رکشے میں مخصوص گاہک کو آئس و دیگر منشیات سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار

پشاور(آ ئی این پی)تھانہ آغہ میر جانی شاہ پولیس نے اندرون شہر سمیت نواحی علاقوں میں رکشہ میں مخصوص گاہک کو آئس اور دیگر منشیات سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم نے منشیات سپلائی کی خاطر خصوصی رکشہ تیار کروایا تھا جو اندرون شہر سمیت، رورل اور نواحی علاقوں میں موبائل فون پر آرڈر حاصل کرنے کے بعد آئس اور دیگر منشیات سپلائی کرتا تھا، ضلع نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران آئس اور دیگر منشیات کے دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے

جس کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد آئس، دو کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرنے سمیت آئس اور ہیروئن سپلائی میں استعمال ہونے والا رکشہ بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے، تھانہ آغا میرجانی شاہ پولیس نے ملزم کے خلا ف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ آغہ میر جانی شاہ پولیس کی خفیہ اطلاع ملی تھی کہ اندرون شہر سمیت شہر سے متصل علاقہ کاکشال، زرگرآباد، رشید گڑھی اور نواحی علاقوں میں مخصوص گاہک کو رکشہ کے ذریعے آئس اور ہیروئن سپلائی کا سلسلہ جاری ہے جس کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ واجد خان نے رشید گڑھی اور دیگر اہم چوراہوں کی کڑی نگرانی کرتے ہوئے مشکوک رکشہ ڈرائیورز کی راکھی شروع کی جس کے دوران موبائل فونز پر آرڈر حاصل کرنے کے بعد مخصوص گاہک کو آئس اورہیروئن وغیرہ سپلائی میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کر گزشتہ روز ملزم بلال ولد فضل واحد کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم کا تعلق ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی سے ہے

جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران رکشہ کے ذریعے ہیروئن اور آئس سپلائی کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے ابتدائی طور پر ایک کلو گرام سے زائد آئس اور دو کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیاہے، ملزم سے منشیات سپلائی میں استعمال ہونے والا رکشہ بھی برآمدکر لیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں