مسافر ویگن میں غیر قانونی سی این جی سلنڈر لگانے والے ڈرائیور گرفتار

چکوال(آئی این پی)مسافر ویگن میں غیر قانونی سی این جی سلنڈر لگانے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیاگیا۔ ٹریفک وارڈن نوید اکرم نے سٹی پولیس کو استغاثہ دیا کہ گاڑی نمبرIDT4433 کو روکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور طارق محمود ولد چوہدری محمد اختر ساکن چک کھاڑک نے ویگن میں دو عدد سی این جی سلنڈر لگا رکھے تھے، فٹس سرٹیفکیٹ طلب کیاگیا

توپیش نہ کرسکا جس پر گاڑی بھی قبضہ میں لے لی گئی اور ڈرائیور کو بھی گرفتار کر کے سٹی پولیس کے حوالے کردیاگیا۔ اے ایس آئی زاہد اقبال نے مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کو جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں