موٹرسائیکل سواروں کی گاڑی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، جاں بحق ہونے والے کون تھے؟

اسلام آباد(آئی این پی)تھانہ کھنہ کے علاقہ ایکسپریس وے سے ملحقہ سروس روڈ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے،مقتول پیشی کے لئے راولپنڈی کچہری جا رہے تھے،ائی جی اسلام نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں،،،پولیس کے مطابق ہائی وے پر زیارت سائیں بوٹا کے قریب دو موٹرسائیکلوں پر سوار ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی،جس سے کار میں سوار دو افراد جہانگیر اور کمال موقع پر ہی دم توڑ گئے،مقتولین عدالت پیشی کے لئے راولپنڈی کچہری جا رہے تھے،فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرارہوگئے۔

ایس ایچ او تھانہ کھنہ حیدر علی کے مطابق وقوعہ ہائی وے سے ملحقہ روڈ پر پیش آیا، ابتدائی طور پر واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں،جبکہ آئی جی اسلام آباد نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے دو مختلف ٹیمیں ڈی آئی جی اور ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں تشکیل دے دی ہیں۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close