70 سالہ بلوچ سائیکلسٹ حاجی نیاز محمد کاکڑ ساتھیوں سمیت کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے مشن پر ڈیرہ مراد جمالی پہنچ گئے

ڈیرہ مراد جمالی (آئی این پی)بلوچستان سائیکلسٹ 70سالہ حاجی نیاز محمد کاکڑ اپنے دو ساتھیوں جس میں گل درانی اور حفیظ اللہ کاکڑ کے ساتھ کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور امن کا پیغام لے کر 5فروری کو کوئٹہ سے کراچی تک سائیکل پر کشمیری بھائیوں سے اظہار ہمدردی اور امن کا پیغام لے کر روانہ ہوئے۔ جب 8فروری کو ڈیرہ مراد جمالی پہنچنے پر شہریوں نیان کا شاندار استقبال کیا۔

اس موقع پر سائیکلسٹ حاجی نیاز محمد کاکڑ اور گل درانی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہم بلوچستان سے امن کا پیغام لیکر نکلے ہیں اور اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ انڈیا نے جو ظلم و ستم کررہاہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انڈیا کو دہشت گرد قرار دے اورعالمی ادارے کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں اور تمام عالمی برادری کو تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ کوشش کرنی چاہیئے ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے

بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں ہم کشمیری عوام کے حق میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے عالمی برادری اس بات کی یادہانی کرواتے ہیں کہ جموں وکشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد نہیں ہوا اور تمام ممالک بھارت کو اقوام متحدہ کے قرار دادو پر فوری عمل درآمد کروا کر کشمیر یوں کے بے گناہ قتل وغارت کو فوری بند کیاجائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close