محکمہ صحت کا چھاپہ، گوداموں سے پینا ڈول کی گولیوں سے بھرے 27 ہزار کارٹن برآمد کر لیے گئے

پشاور (آئی این پی)پشاور کے چارسدہ روڈ پر محکمہ صحت نے چھاپہ مار کر 2 گوداموں سے بخار کی دوا پیناڈول کی گولیوں ہزاروں کارٹن برآمد کرلیے۔ پیر کو محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی ٹیم نے بخار کی گولیوں کی قلت کے پیش نظر چارسدہ روڈ پرکارروائی کی اور کارروائی کے دوران گوداموں سے پینا ڈول کی گولیوں سے بھرے 27 ہزار سے زائد کارٹن برآمد کر لیے۔

محکمہ صحت کے سینئر ڈرگ انسپکٹر مہتاب نے کہا کہ پیناڈول کی گولیوں کے کارٹن کی قیمت کروڑوں روپے بنتی ہے،کورونا کی وجہ سے ان گولیوں کا استعمال بڑھ گیا ہے، پیناڈول کی قیمت میں اضافے اور عدم دستیابی کی شکایات مل رہی ہیں،ضبط کی گئی پیناڈول کی گولیوں کی تعداد اور دیگر تفصیلات جمع کر رہے ہیں جبکہ ذمہ داروں کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close