بدنام زمانہ کار لفٹر گروہ گرفتار، مسروقہ فلائنگ کوچ برآمد گرفتار پانچ ملزمان نے مزید کئی وارداتوں کے راز فاش کر دیے

ضلع مہمند(آ ئی این پی)مہمند پولیس کی کامیاب کارروائی،بدنام زمانہ کار لفٹر گروہ گرفتار،مسروقہ فلائنگ کوچ برآمد،تفتیش کے دوران گرفتار پانچ ملزمان نے مزید کئی وارداتوں کے راز فاش کردیے۔ پیر ان خیالات کا اظہار ایس ڈی پی اوآیاز خان کا لکڑو تھانہ میں پریس بریفنگ میں کیا۔تحصیل صافی لکڑو تھانہ میں ایس ڈی پی اولکڑوسرکل آیاز خان، ایس ایچ او سردار حسین نے ایس آئی رستم خان،اے ایس آئی خواجہ محمد اور ڈسٹرکٹ آر پی او شاہ زیب کے ہمراہ پریس بریفنگ کے دوران بتایا

کہ مہمند پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ پنجاب سے چوری کی جانیوالی فلائنگ کوچ کو بدنام زمانہ کار لفٹر گروہ نے مامد گٹ کے مقام پر ایک حجرے میں چھپا رکھا ہے جن کے خلاف کارروائی کے لئے ڈی پی او صلاح الدین کنڈی نے ایس ڈی پی او آیاز خان کی نگرانی میں ایس ایچ او سردار حسین، ایس آئی رستم خان،اور اے ایس آئی خواجہ محمد پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دیا۔مذکورہ پولیس ٹیم نے مامد گٹ میں پرویز نامی ملزم کے حجرے پر چھاپہ کے دوران اغوا شدہ فلائنگ کوچ برآمد کر لی جوکہ پیشہ ور ماہرین ملزمان کے تعاون سے مختلف باڈی اور انجن پارٹس میں کٹ کر دیئے تھے جس میں زیادہ پارٹس موقع پر جبکہ باقی ملزمان کی نشاندہی پر تحصیل ناواگئی میں ایک گھر سے برآمد کر لیے۔پریس بریفنگ کے موقع پر ایس ڈی پی او آیاز خان اور ایس ایچ او سردار حسین نے بتایا۔کہ کار لفٹر گروہ میں شامل نو ملزمان میں سے پانچ موقع یا نشاندہی پر گرفتار جبکہ باقی چار ملزمان فرار ہیں۔جن کے گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔

گرفتار ملزمان میں وقار اور رشید پسران پرویز، ظاہر شاہ، حشمت اور دلاور جبکہ شیراز، مثل،ارشد اور عبداللہ تاحال فرار ہیں۔انہوں نے برآمد شدہ فلائنگ کوچ پارٹس میڈیا نمائندگان کو دکھاتے ہوئے کہا۔کہ اغوا شدہ گاڑی بڑی مہارت سے ٹکڑے کیا ہے۔ پارٹس مختلف بازاروں کو سمگل کر کے سپیر پارٹس میں فروخت کی جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کار لفٹر گروہ گرفتار ملزمان ایک منظم گینگ ہے۔جس نے دوسری واردات کی انکشافات بھی کیا ہے۔انہوں عوام سے جرائم پیشہ افراد کے خاتمے میں تعاون کی اپیل کی۔انہوں نے جرائم پیشہ افراد کو خبردار کیا کہ مہمند پولیس معاشرہ جرائم پیشہ افراد سے صاف کرنے کیلئے آہنی ہاتھوں نمٹے ینگے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close