جامعہ کراچی، بی کام پرائیوٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع، نئی تاریخ کیا ہے؟

کراچی(آئی این پی)ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی کام پرائیوٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 25 فروری 2022 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔بی کام سال اول(فیل ہونے والے) اور بی کام سال دوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 6500 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام باہم کے امتحانی فارم 10500 روپے فیس کے ساتھ25 فروری 2022 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 2015 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل طلبہ 3000 روپے اضافی فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کراسکتے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close