عدالت نے پیپلزپارٹی ایم این اے رمیش لال اور اس کے بھائی کو بڑی رعایت دے دی

سکھر(آئی این پی)سکھر کی نیب عدالت کی جانب سے پیپلزپارٹی ایم این اے رمیش لال اور اس کے بھائی کی ضمانت میں ڈیڑھ ماہ کی توسیع کردی۔تفصیلات کے مطابق سکھرکی احتساب عدالت کے جج فرید انورقاضی نے پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے اقلیتی رکن قومی اسمبلی رمیش لال اور ان کے بھائی بھون داس کی جانب سے داخل عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست کی سماعت کی سناعت پر ایم این اے رمیش لال اور ان کا بھائی عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے ان کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ان کی ضمانت میں 22 مارچ تک توسیع کردی

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے اقلیتی رکن قومی اسمبلی رمیش لال اور ان کے بھائی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے الزام میں نیب کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں جس میں ملزمان نے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے جس میں آج نیب عدالت نے ان کی درخواست پر مزید۔ڈیڑھ ماہ۔کی توسیع کردی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close