سکھر(آئی این پی)پیپلزپارٹی رہنما ء سیدخورشید احمد شاہ نے کہا کہ لانگ مارچ 27فروری کو کراچی سے شروع ہوگا،دس مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا،دھرنے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا یہ فیصلہ بلاول بھٹو زرادی یا پارٹی کرے گی،لانگ مارچ کے لاہور پہنچنے سے قبل ہی حکومت کو بوریا بستر گول ہوجائے گا،اگر عمران خان سمجھتے ہیں پیپلزپارٹی دھرنا نہیں دے گی تو وہ درست کہہ رہے ہونگے ان کو پتہ ہوگا کہ وہ دھرنے سے پہلے چلے جائیں گے،شکرہے کہ کم سے کم عمران خان نے اس بات پر یوٹرن نہیں لیا ہے۔
پیر کو سکھرمیں خورشید شاہ کے زیر صدارت لانگ مارچ کے حوالے سے اجلاس،ناصر شاہ، امتیاز شیخ، مکیش چاولہ و دیگر کی شرکت،لانگ مارچ کے سکھر پہنچنے پر شاندار استقبال کا فیصلہ،بلاول بھٹو سکھر میں جلسے سے بھی خطاب کریں گے،لانگ مارچ ضرور ہوگا دس مارچ کو اسلام آباد پہنچیں گے،خورشید شاہ کی اجلاس کے بعد گفتگو تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمدشاہ کے زیر صدارت ان کی رہائش گاہ پر لانگ مارچ کے حوالے سے پیپلزپارٹی کا ایک اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ،امتیاز شیخ،مکیش کمار چاولہ،پیپلزپارٹی سکھر ڈویژن کے صدر انور خان مہر،ایم این اے نعمان اسلام شیخ،ایم پی اے سید فرخ شاہ،سید زیرک شاہ،وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی ارسلان شیخ،پیپلزپارٹی سٹی سکھر کے صدر مشتاق سرہیو، سید کمیل حیدر شاہ، چوہدری اظہر حسنین و دیگر نے شرکت کی،اجلاس میں لانگ مارچ کے حوالے سے گفتگو کی گئی اجلاس کو بتایا گیا کہ لانگ مارچ کا سکھر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا جائے گا اور پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو سکھر میں جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ لانگ مارچ سکھر میں رات قیام کے بعد دوسرے دن رحیم یار خان کے لیے روانہ ہوگا
اجلاس کے بعد پیپلزپارٹی رہنما سیدخورشید احمد شاہ نے صوبائی وزیر ناصر شاہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ ضرور ہوگا اور جو ستائیس فروری کو کراچی سے شروع ہوگا اور دس مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا تاہم دھرنے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا یہ فیصلہ بلاول بھٹو یا پارٹی کرے گی ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ لانگ مارچ کے لاہور پہنچنے سے قبل ہی حکومت کو بوریا بستر گول ہوجائے گا ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان یہ کہہ رہے۔ہیں کہ پیپلزپارٹی دھرنا نہیں دے گی تو وہ درست کہہ رہےہونگے ان کو پتہ ہوگا کہ وہ دھرنے سے پہلے چلے جائیں گے شکرہے کہ کم۔سے کم عمران خان نے اس بات پر یوٹرن نہیں لیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں