کس کس کو اسکالرشپ ملے گا؟ وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی زیرصدارت سکالرشپ کمیٹی کا اجلاس

گلگت(آئی این پی) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاہے کہ یونیورسٹی طلبہ وطالبات کے لیے معیاری تعلیم وتحقیق سمیت طلبا کو معاشی حوالے سے بھی مدد فراہم کرنے کے لیے کام کررہی ہے۔ ان خیالات کااظہار وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے سکالر شپ کمیٹی کے اعلیٰ سطحی اہم اجلاس میں کیا۔

اجلاس میں وائس چانسلر کے ہمراہ سکالرشپ کمیٹی کے ممبران موجود تھے۔وفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ یونیورسٹی سکالرشپ کی فراہمی کے زریعے طلبا کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے سلسلے میں مزید آسانیاں پید ا کرنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے۔وفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہا کہ اجلاس میں بہترین انداز میں طلبہ وطالبات کو سکالرشپ کے خدمات مہیا کرنے پر سکالرشپ کمیٹی کے ممبران کی تعریف کی اور کنوینئرسمیت دیگر ممبران سے امید ظاہر کیاکہ مزید اچھے انداز میں سکالرشپ کی سہولیات سے طلبا کو مستفید کرنے کے لیے اپنے بہترین صلاحیتوں کااستعمال کرینگے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close