چنیوٹ(آئی این پی)چنیوٹ میں خون سفید ہو گیا،بڑے بھائی کے ہاتھوں چھوٹا بھائی قتل،چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ تھانہ لنگرانہ کی حدود چک نمبر 203 بلوآنہ میں قتل کی لرزہ خیر واردات سامنے آئی ہے جہاں خون سفید ہو گیا اور چارہ کاٹنے کے معمولی تنازعہ سے شروع ہونے والی لڑائی میں سگے بڑے بھائی کے ہاتھوں چھوٹا بھائی قتل ہو گیا ہے. محمد ساجد اور شاہد عباس نے طیش میں آکر ایک دوسرے پر خنجروں کے وار دیے.
زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شاہد عباس موقع پر جاں بحق جبکہ زخمی محمد ساجد الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.قتل کی اس واقعہ پر گھر میں کہرام مچ گیا.اطلاع ملتے ہی لنگرانہ پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے نعش کو تحویل میں لے لیا ہے اور مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں