بااثرملزمان کی اجتماعی زیادتی کا شکار بننے والی لڑکی کو انصاف نہ ملا، بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کردیا

سرگودھا(آئی این پی) تھانہ لکسیاں کی حدود بہک لڑکا میں تین روزقبل بااثرملزمان کی اجتماعی زیادتی کا شکار بننے والی لڑکی کوانصاف نہ ملنے پربھائی نے غیرت میں آکرفائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا،اس ظلم پراہل علاقہ کااحتجاج،آئی جی پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق بہک لڑکاکی رہائشی مسرت بی بی غربت کی ماری لوگوں کے گھروں میں کام کرتی تھی جسے تین روزقبل کام کاج سے فارغ ہوکرگھرآتے ہوئے علاقہ کے بدقماش چارافرادپنوں ماچھی،ظفر،شبیراحمدوغیرہ نے گن پوائنٹ پراٹھالیا۔

اوراس کامنہ ہاتھ پاوں باندھ کراپنی بیٹھک میں لے جاکراجتماعی زیادتی کانشانہ بناتے ہوئے اس کی ویڈیوبھی بنالی،اسے نازک حالت میں چھوڑکرجان سے ماردینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرارہوگئے،پولیس تھانہ لکسیاں نے متاثرہ عورت کے ساتھ اس ظلم وستم کامقدمہ تودرج کرلیامگربااثرملزمان کوگرفتارنہ کررہی تھی،لوگوں کی لعن طعن سے تنگ آکراس کے سگے بھائی یاسرنے پسٹلسے فائرنگ کرکے مسرت بی بی کو اس بدنام دنیاسے خلاضی دیدی۔ اس طرح غیرت کینام پر 28سالہ حوا کی بیٹی مسرت بی بی کو قتل کردیاگیا جس کاقصوریہ تھاکہ وہ ایک محنت کش ہمت والی عورت تھی جسے درندگی کامظاہرہ کرنیوالے توآزادگھوم رہے ہیں مگراس کوسزائے موت دیدی گئی۔یہ پولیس یہ معاشرہ اس مظالم عورت کے ملزمان کوکیاان کے انجام تک پہنچاپائے گا۔یہ سوال گاوں کے ہرفردکے دل میں ہے۔

پولیس کاکہناہے کہ چند روز قبل مسرت نامی لڑکی کا گینگ ریپ ہوا تھا جس کامقدمہ درج ہے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جارہی ہیں اہل علاقہ کا کہناہے کہ ملزم یاسر نامی بھائی نے پولیس کی جانب سے ایف آئی ار ھونے کے باوجود قانونی کاروائی نہ ھونے پراپنی حقیقی بہن کو قتل کیا تھانہ لکسیاں پولیس نے اپنی مدعیت میں ملزم کیخلاف غیرت کے نام پربہن کوقتل کرنے کامقدمہ درج کرلیاہے۔آئی جی پولیس پنجاب راوسردارعلی نے قتل کے اس معاملہ کانوٹس لیتے ہوئے تمام ملزمان کی جلدگرفتاری کاحکم دیتے ہوئے چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close