پیاروں کی تلاش ،بچپن میں اٹھایا گیا بچہ 12 سال کی عمر میں اغوا کاروں کی قید سےچھوٹ کر آ گیا

سرگودھا(آئی این پی)بچپن میں اٹھایا گیا بچہ 12 سال کی عمر میں اغوا کاروں کی قید سے آزادی حاصل کرلی، آزاد ہو کر اپنے پیاروں کو تلاش کرنے لگا جس کی شناخت کے لئے تصویر جاری کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق بچپن اٹھایا گیا بچہ 12 سال کی عمر میں کسی کی مدد سے اغوا کاروں کی قید سے آزاد ہو کر اپنے پیاروں کی تلاش کرنے لگا۔جو اپنا نام نعمان بتاتا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ مجھے بچپن میں اغوا کیا گیا اور سرگودھا ہی کے کسی علاقہ میں قید میں رکھا گیا

جہاں سے بھگانے میں کسی خدا ترس نے خوب مدد کی بچے کا کہنا ہے مجھے جس عمر میں اٹھایا گیا کہ آج اپنے ماں باپ کا نام تک یاد نہیں اس لئے مجھے اپنے پیاروں کی تلاش ہے۔معلوم ہوا کہ یہ بچہ اس وقت سرگودھا فیصل آباد روڈ کے قصبہ لالیاں کے گاں کلوکہ میں ہے جس کی شناخت کے لئے تصویر جاری کر کے اسکو گھر والوں تک یہ پہنچانے کے لیے مدد مانگ لی گئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close