پی ایس پی کے رہنما نے فنکشنل لیگ میں شمولیت اختیار کرلی

کراچی(آئی این پی)پی ایس پی کے رہنما اور جمیشد ٹاؤن کے سابق نائب ناظم ضیا الدین جمال نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم سے ملاقات کرکے فنکشنل لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر فیصل بلوچ بھی موجود تھے۔پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے شمولیت کرنے والوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام کو متحد سندھ مضبوط پاکستان کے پیغام کے تحت متحد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کا برا حال ہے اور عوام کو نفسیاتی طور پر دبایا گیا ہے۔

اور عوام کی بھرپور طاقت اور حمایت سے کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنا نا ہے۔ ٹیم ورک سے ہی بہتر تنظیم سازی ہو سکتی ہے۔سردار عبدالرحیم نے کہا کہ ہماری پہچان پاکستان ہے عوام کے معاشی نظام اور ان کی زندگیاں بہتر کرنے کی سیاست کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرداری لیگ حکمرانوں کے پاس کوئی بھی معاشی پالیسی نہیں نوجوان طبقہ ڈگریاں ہاتھوں میں لے کر گھومتے پھرتے ہیں لیکن ان کو میرٹ کی بنیاد پر نوکریاں میسر نہیں ہے۔ حکمرانوں کو خواب غفلت سے بیدار کرنا ہوگا۔سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ شہر کراچی کی ترقی اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے کوئی پالیسی نہیں لیکن حکمران عوام اور سرکاری خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر بیرون ممالک میں اپنی جائیداد بنانے اور عیاشیوں پر خرچ کرتے ہیں حکمرانوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ عوام اور سرکاری خزانے کی لوٹ مار کا ہر صورت میں حساب کتاب دینا پڑے گا۔

نوجوانوں کا روشن مستقبل فنکشنل لیگ پیر صاحب پگارا کی قیادت اور سید صدرالدین شاہ راشدی کی رہنمائی میں ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں