ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان خبردار، ٹوکن ٹیکس کی وصولی کی روڈ چیکنگ مہم آج سے شروع ہوگی

کراچی(آئی این پی)صوبے بھر میں ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں سے ٹیکس وصولی کی روڈ چیکنگ مہم کل سے شروع ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ روڈ چیکنگ مہم 7 فروری سے 18 فروری تک جاری رہے گی۔ مہم کا مقصد ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں سے ٹیکس کی وصولی ہے۔ مکیش کمار چاؤلہ نے مذید کہا کہ کراچی میں روڈ چیکنگ مہم کے لئے 10 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

کراچی میں 37 مختلف مقامات پر چیکنگ کریں گی۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ ان مقامات میں کورنگی انڈسٹریل ایریا، بروک چورنگی، سنگر چورنگی، ڈی ایچ اے قبرستان، سن سیٹ بولیوارڈ روڈ، طوبی مسجد، سائٹ، منگھو پیر روڈ، بنارس چورنگی، حب ریور روڈ، مزار قائد، شاہراہِ قائدین، مسلم آباد، گلستان اسکول، کھارا در، کیماڑی، کوئینز روڈ، کلفٹن باتھ آئی لینڈ، شاہین کمپلیکس، پی آئی ڈی سی، مائی کولاچی بائی پاس، ملیر کنٹونمنٹ، لانڈھی انڈسٹریل ایریا،سعود آباد، کھوکھراپار، پی آئی بی کالونی، تین ہٹی، سولجر بازار، لسبیلہ، جوہر چورنگی، میٹرو کیش اینڈ کیری، ٹائم اسکوائر، پہلوان گوٹھ، ایف بی ایریا، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد اور نارتھ کراچی شامل ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close