پولیس کو نامعلوم چوروں کا کھلا چیلنج، ایک ہی دن میں کار سمیت چار موٹر سائیکلیں چوری

سکھر(آئی این پی) سکھر پولیس کو نامعلوم چوروں کا کھلا چیلنج،ایک ہی دن میں کار سمیت چار موٹر سائیکلیں چوری،شہریوں میں خوف کی فضاء،سکھر پولیس کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی،سماجی حلقوں کا بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر میں تعینات ہونے والے ایس ایس پی سنگھار ملک کا جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کے اعلان کے بعد جہاں سکھر شہر میں پولیس گشت میں اضافہ ہوا ہے وہی موٹر سائیکل،کار،ڈکیتی و رہزنی کی واردتیں بھی عام ہوتی ہے سکھر پولیس کے کپتان کو نامعلوم چوروں نے کھلا چیلنجدیتے ہوئے ایک ہی دن میں کار سمیت چار موٹر سائیکلیں چوری کرکے سکھر پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے

سکھر کے تھانہ بی سیکشن کی حدود فیریئر روڑ سکھر سے بنام علی شیر مغل ولد محمد عثمان مغل کے گھر کے باہر سے اسکی ھنڈا سی ٹی کار نمبر AJE.749 ماڈل 2005 رنگ کیرے،سکھر کے تھانہ اے سیکشن کی حدود عباسی ملک شاپ شیخ شین روڑ سکھر سے ملک شاپ کے مالک حاجی بدر عباسی کی دوکان کے قریب سے نامعلوم سوا لاکھ روپے مالیت کی ہنڈا 125 بلیک کلر کی موٹر سائیکل نمبر SMU.6828 ماڈل 2021،سکھر کے تھانہ اے سیکشن کی حدود عباسی ملک شاپ مدینہ مارکیٹ بیراج روڑ سکھر سے ملک شاپ کے مالک ظہیرعباسی کی دوکان کے قریب سے نامعلوم سوا لاکھ روپے مالیت کی ہنڈا 125 بلیک کلر کی موٹر سائیکل نمبر SMU.6828 ماڈل 2021،سکھر کے تھانہ بی سیکشن کی حدود بولان آٹوز حسینی روڑ سکھر کے باہر سے بنام دیپک کمار سکنہ اقصیٰ ٹاور سکھر کی ھنڈا CD موٹر سائیکل نمبر AFR ماڈل 2022 رنگ لال نامعلوم چور چوری کرکے فرار ہوگئے،

چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے شہریوں میں خوف کی فضاء پھیل گئی ہے سکھر کے شہری و سماجی حلقوں نے بالا حکام سے نوٹس لیکر شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close