بےروزگاری کا عذاب، محکمہ تعلیم میں درجہ چہارم کی 250 اسامیوں کیلئے ہزاروں امیدوار سامنے آگئے

حافظ آباد(آئی این پی)حافظ آباد کے محکمہ تعلیم میں درجہ چہارم کی اڑھائی سو سے زائد آسامیوں کے لئے ہزاروں امیدوار سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ سیٹوں پر درخواستیں دینے والوں میں پرائمری سے ایم۔اے تک قابلیت کے امیدوار شامل ہیں۔جبکہ دوسری جانب مذکورہ سیٹیوں کا کو ٹہ مقامی ممبران اسمبلی کو دیئے جانے کی افواہوں کے بعد امیدواروں کی کثیر تعداد نے ممبران اسمبلی کے ڈیروں کو رخ کرلیا ہے۔

جس سے ان ممبران اسمبلی کے ڈیروں پر رونق میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close