کراچی(آئی این پی)حج قرعہ اندازی کی رقم میں لاکھوں روپے کی خوردبرد کرنے والے نجی بینک کے منیجر اشفاق قادر کو گرفتار کرلیا گیا۔حج قرعہ اندازی کی رقم میں لاکھوں روپے کی خوردبرد کرنے والے ملزم اشفاق قادر کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا، ملزم نجی بینک کا منیجر ہے۔ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کیس کی تحقیقات کررہا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق حج قرعہ اندازی کے لیے جمع کرائی گئی رقوم میں ملزم نے لاکھوں روپے کی رقم خورد برد کی۔
خوردبرد کی گئی رقم حج کی قرعہ اندازی میں ناکام افراد کوقابل واپسی رقم میں سے ہے۔ذرائع کے مطابق رقم ملزم نے بطور منیجر کھارادر برانچ سے جوائنٹ اکاونٹ میں منتقل کی جو اس نے اہلیہ کے ساتھ نجی بینک کی برانچ میں کھول رکھا تھا۔خوردبرد کے لیے ملزم نے نجی بینک کے ہیڈآفس سے پی آرڈرزجاری کیے، جبکہ برانچ کی خاتون افسر کے اکاونٹ سے بھی رقم منتقل کی۔ایف آئی ذرائع کے مطابق ملزم نے مختلف کھاتیداروں کی رقم سے کریڈٹ کارڈکی ادائیگیاں کیں جو بینک کی5 برانچزکے کھاتوں سے37بارکی گئیں۔ذرائع کے مطابق ملزم نے فراڈ کے لیے 4 جونیئرافسران کی آئی ڈیزبھی چوری کرکے استعمال کیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں