قومی شاہراہ پر دوست نے دوست کو قتل کردیا، گرفتاری کے بعد قتل کی وجہ کیا بتائی؟

پڈعیدن(آئی این پی)نوشہروفیروز قومی شاہراہ پر دوست نے فائرنگ کرکے مبینہ دوست کو قتل کردیا،پولیس نے ملزم گرفتارکرلیا،ملزم اعتراف جرم۔ تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ نوشہروفیروز منان ہوٹل کے قریب دوست نے فائرنگ کرکے اپنے دوست کو مبینہ قتل کردیا اور فرار ہوگیا واقع کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش کو اسپتال پہنچایا اور ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردی

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 17سالہ عباس ولد رمضان منگنھار کے نام سے ہوئی ہے پولیس نے ملزم عاطف تگر کو گرفتار کرلیا ہے جس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے اور پولیس کو بتایا ہے کہ ہم دونوں بہت اچھے دوست تھے عباس منگنھار نے مجھ سے بے وفائی کی اور میرے منع کرنے کے باوجودمختلف لوگوں سے دوستی کرلی جس پر میں نے عباس منگنھار کو قتل کیا ہے پولس کے مطابق دونوں نوجوان سندھ کالونی نوشہروفیروز کے رہائشی تھے، جبکہ مقتول عباس منگنھار کے والد نے بتایا کہ دونوں دوست تھے اور عاطف تگر عباس کو گھر سے بلا کر لے گیا تھا،لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close