بندرگاہ پر برطانیہ کیلئے بک سامان کے کنٹینرز سے 360 کلوگرام ہیروئن برآمد

کراچی(آئی این پی) اے این ایف انٹیلی جنس نے کراچی بندرگاہ پر کارروائی کرتے ہوئے برطانیہ کے لئے بک کیے گئے سامان کے کنٹینرز سے 360 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی۔کراچی بندرگاہ کے ساؤتھ ایشین پاکستان ٹرمینل پر کارروائی کی گئی، کارروائی اے این ایف انٹیلی جنس اورایاین ایف پورٹ کنٹرول یونٹ نے کی۔کارروائی کے دوران برطانیہ کیلئے بک کیے گئے سامان کیکنٹینرزسے360کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی، خفیہ اطلاع ملنے پر اے این ایف کے عملے نے کنٹینر قبضے میں لے کرتلاشی لی۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ کنٹینرمیں موجودسامان کامعائنہ کیاگیا تو دوران تلاشی1200سینیٹری پائپس مشکوک پائے گئے، آپریشن کے دوران ہر پائپ سے 300گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ترجمان کے مطابق پائپس سے مجموعی طورپر360کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی، کنٹینر کراچی کی ایک کمپنی کے ذریعے شمالی آئرلینڈ برطانیہ بھجوایا جارہا تھا۔اے این ایف کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close