فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے دھماکہ، 6مزدور جھلس گئے، ریسیکیو 1122نے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا

کالاشاہ کاکو(آئی این پی)مقامی فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے دھماکہ، 6مزدور جھلس گئے، ریسیکیو 1122نے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق جی ٹی روڈ پر کھوڑی سٹاپ پر واقع فیکٹری میں بوائلر فرنس میں دھماکہ ہو گیا، دھماکہ فرنس میں اوور ہیٹ ہونے کی وجہ سے ہوا، فرنس میں دھماکے کے نتیجے میں 6 مزدور جھلس گئے ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے فورا موقع پر پہنچ کر جھلسنے والے مزدوروں کو طبی امداد دیتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔

جھلسنے والے افراد میں افتخار ولد خوشی محمد،کلیم الرحمن ولد فیاض احمد، محمد علیم ولد محمد سلیم، نعیم ولد منور، مقصود ولد منور اور انصر ولد حیات محمد شامل ہیں۔ریسیکیو ذرائع اطلاع کے مطابق فیکٹری میں بوائلر فرنس اوور ہیٹ کیوجہ سے پھٹ گئی جس سے بوائلر کے قریب واقع تیزاب کا محلول تیار کرنے والا ٹینک بھی پھٹ گیا اور تیزاب مزدوروں پر گرنے مزدور بری طرح جھلس گئے۔ جھلسنے والے مریضوں کو فورا طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close