کراچی (آئی این پی) پشتونخواہ ملی پارٹی کا چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم نے ہر قیمت پر پختونوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے،پختونوں کے مسائل کے حل کیلئے آخری حد تک کوشش کرونگا پختون چاہے سندھ میں ہوں،چاہے صوبہ بلوچستان یا پنجاب میں پختونخوا ملی پارٹی اس کے حقوق کیلئے بات کریگی،ہم نے پہلے بھی اسمبلیوں میں اور سینیٹ میں پختونوں کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی ، جسکی قیمت ہم نے عثمان کاکڑ کے شہادت کی صورت میں ادا کیا۔
پشتونخواہ ملی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے سربراہی میں دو روزہ چھٹی قومی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے پختونخوا ملی پارٹی کے کارکنوں اور قائدین نے شرکت کی۔محمود خان اچکزائی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نے کہا کہ آئندہ بھی پختونوں حقوق کیلئے بڑی قربانی دینے کیلئے پختونخوا ملی پارٹی صفِ اول میں موجود ہوگی۔کانفرنس کے آخر میں عہدیداروں کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا سندھ کیلئے مشر بشیر خان مندوخیل کو سینئر نائب صدر اور سلیم ترین کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا کانفرنس کے اختتام پر مشر محمود خان اچکزئی نے بشیر مندوخیل اور دیگرمنتخب عہدے داروں کو مبارک باد بھی پیش کی اور کہا کہ پختونوں کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد مزید تیز کیا جائیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں