بنوں میں مساجد، امام بارگاہوں او رگرجا گھروں کی سیکورٹی کیلئے کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

بنوں (آئی این پی)پشاور میں پدری کے قتل کے بعد بنوں پولیس کا سیف سٹی پراجیکٹ کے طرز پر مساجد ، امام بارگاہوں اور گرجا گھروں کی سیکورٹی کیلئے کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ اقلیتی برادری اور اہل تشیع کی سیکورٹی کیلئے فل پروف انتظامات اور اضافہ پولیس نفری تعینات کرنے کے احکامات جاری ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران شاہد کاسیکیورٹی کے حوالے سے اہل تشیع اور اقلیتی برادری کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ، چرچ، مندر اور امام بارگاہ کی سکیورٹی بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اقبال شہید پولیس لائن میں ڈی پی او بنوں عمران شاہد کی زیر صدارت اہل تشیع اور اقلیتی برادری کے ساتھ مندر، امام بارگاہ اور چرچ کی سیکیورٹی کے حوالے سے ریویو میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد ریاض خان خٹک، ڈی ایس پی کینٹ عمران اسلم، آر آئی پولیس لائن یسین کمال خان، ایس ایچ او تھانہ صدر وحید نور خان، ایس ایچ او تھانہ سٹی امان اللہ خان اور ایس ایچ او تھانہ کینٹ طارق محمود خان نے شرکت کی، ڈی پی او بنوں نے اس موقع پر اضح کیا کہ چرچ، مندر اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی ٹی بڑھائی جائے گی ان عبادتگاہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہویا پھر ملوث لوگوں تک رسائی ممکن ہو،

میٹنگ میں موجود ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی کہ اہل تشیع اور اقلیتی عبادات کے خاص آیام میں خود سکیورٹی پر موجود رہیں اور سیف سٹی پراجیکٹ کے طرز پر سیکورٹی کیلئے کلوز سرکٹ کیمرے لگائے جائیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں