عثمان بزدار کی تونسہ شریف میں کئی گھنٹے طویل کھلی کچہری، مسلسل کئی گھنٹے کھڑے ہو کر لوگوں کے مسائل سنے، درخواستیں خود وصول کیں

لاہور(آئی این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی فلاح بہبود کیلئے میں اور میری ٹیم دن رات کوشاں ہیں، پہلی مرتبہ دوردراز علاقوں کے پسماندہ عوام کی سنی گئی، عو ام کے مسائل حل کرنیکی درخواستوں پر خود فیڈبیک لونگا، عوام کے ووٹ سے آئے ہیں تو انکے مسائل حل کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔

جمعہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے تونسہ شریف میں کئی گھنٹے طویل کھلی کچہری کی اور مسلسل کئی گھنٹے کھڑے ہو کر لوگوں کے مسائل سنے اور ان کی درخواستیں خود وصول کیں -کھلی کچہری میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی-خواتین اور خصوصی افراد نے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا-وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری،ایڈیشنل آئی جی اور محکموں کے سیکرٹریز کو بھی کھلی کچہری میں طلب کر لیا- وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو فوری ہدایات جاری کیں، متعلقہ حکام درخواستوں پر فوری کارروائی کرکے رپورٹ پیش کریں۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے درخواست گزاروں کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ عو ام کے مسائل حل کرنے کی درخواستوں پر خود فیڈبیک لوں گا- عوام کے ووٹ سے آئے ہیں تو ان کے مسائل حل کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے – عوام کی فلاح بہبود کے لئے میں اور میری ٹیم دن رات کوشاں ہیں -وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاکہ پہلی مرتبہ دوردراز علاقوں کے پسماندہ عوام کی سنی گئی- میرے لئے عوام کے مسائل کے حل سے زیادہ کچھ اہمیت نہیں رکھتا- ہر جگہ جا رہا ہوں تا کہ لوگوں کے مسائل کو جان کر حل کروں – لوگوں کے مسائل کے حل میں تاخیر قعطاً برداشت نہیں۔جن کی ماضی میں کوئی نہیں سنتا تھا آج میں ان کا وکیل ہوں – میرا جینا مرنا اپنے عوام کے ساتھ ہے – ذاتی نمائش پر نہیں بلکہ صرف کام پر یقین رکھتے ہیں – کھلی کچہری کے شرکاء نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آپ پنجاب کے پہلے وزیر اعلیٰ ہیں جوعوام کے مسائل سمجھتے ہیں اور خود حل کرتے ہیں –

شرکاء نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار دل و جان سے عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کر رہے ہیں۔ عام آدمی کے مسائل ذاتی دلچسپی لے کر حل کرتے ہیں۔اراکین صوبائی اسمبلی خواجہ داود سلیمانی، اشرف رند، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close