لسبیلہ (آئی این پی)بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار زرعی ریسرچ کیلئے پانچ ایکڑ اراضی پر مورنگا کی کاشت کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔جمعے کے روز سیکرٹری زراعت امید علی کو کھر سیکرٹری اطلاعات عمران خان اور ڈی جی واٹرمنیجمنٹ علی رضا جمالی نے وایارو ریسرچ فارم کا دورہ۔کیا ڈائریکٹر ریسرچ فارم وقار لاسی نے محکمہ زراعت اور اطلاعات کے سیکرٹریز کے ڈی جی واٹرمنیجمنٹ کے ہمراہ لسبیلہ کے سرپرائز وزٹ کے موقع پر بریفنگ میں بتایا کہ محدود وسائل کے اندر رہنتے یوئے آزمائشی بنیادوں پر پانچ ایکڑ رقبے پر مورنگا کی کامیاب کاشت کی گئی ہے،
کاشت کے بعد مورنگا کی فصل کوخشک کرکے پاؤڈر بنایا گیا ہے جو شوگر کے امراض میں مبتلامریضوں کے لئے بھی فاِئدہ مند ہے سیکرٹری زراعت کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 165 ایکڑ پر مشتمل فارم کے 115 ایکڑ ریسرچ کیلئے مختص شدہ اراضی میں پچاسی ایکڑ شارج سنبھالنے کے بعد قابل کاشت بنائی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2017 میں ریسرچ فارم کا پچیس ایکڑ قابل کاشت تھا گزشتہ تین سال کے دوران 85 ایکڑ اراضی قابل کاشت بنائی ہے سیکرٹری زراعت کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریسرچ فارم کو پانی کی فراہمی کیلئے محکمے کی جانب سے چار بور لگائے گئے ہیں زرعی مقاصد کیلئے قائم وایارو ریسرچ فارم کے الیکٹرک کی جانب سے مطلوبہ ڈیمانڈ کے مطابق بجلی کی عدم فراہمی کی بناء پر دو بور کی شمسی سسٹم ہر انرجائزیشن کی گئی ہے بجلی کی عدم دستیابی کی بناء پر ریسرچ فارم کو ہانی فراہمی کیلئے ڈرپ ایریگیشن کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے انہوں نے بریفنگ میں بتایاکہ ریسرچ فارم میں ایگریکلچر افسر کی 8 آسامیاں عرصہ دراز سے خالی ہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ وایارو ریسرچ فارم میں مٹی اور پانی کی تجزیے کے بعد گندم کی پندرہ ورائٹی ٹرائل بیس پر کاشت کی گئی ہے
آزمائشی تجربے کے بعد زیادہ پیداوار دینے والی گندم کے بیج کاشتکاری کی ترغیب زمینداروں کسانوں کو دی جائیگی سیکرٹری زراعت بلوچستان امید علی کوکھر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وایارو ریسرچ فارم کے افسران کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور زمینداروں کسانوں کو جدید طرز کاشتکاری سے آگاہی کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف سوائل اینڈ واٹر ٹیسٹنگ اے آر آئی کوئٹہ میں موجود ہے فیلڈ افسران مٹی کے تجزیے ریسرچ کیلئے ڈائریکٹوریٹ بجھوائیں تاکہ کسانوں اور زمینداروں کو آگاہی کیساتھ ترغیب فراہم کی۔جاسکے انکی اراضی کس قسم کے فصل کی کاشت کے لئے موزوں ہے افسراں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں کسانوں اور زمینداروں کی نظریں رہنمائی اور آگاہی کیلئے فیلڈ افسران پر ہوتی ہیں افسران کی ڈیوٹی سے عدم فرض شناسی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی
انیوں نے کہا کہ وایارو رئی سرچ فارم کو ماڈل فارم بنانے کی ضرورت ہے ڈی جی واٹر منیجمنٹ علی رضا جمالی کی تجویز پر وایارو ریسرچ فارم میں پانی فراہمی ڈرپ ایریگیشن سسٹم پر منتقل کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات بلوچستان عمران خان نے کہا کہ بلوچستان بنیادی طور ہر زرعی معیشت کا حامل صوبہ ہے اور زرعی پیداوار میں اضافے فی ایکڑ پیداواری استعدادکو بڑھانے اور دستیاب وسائل سے بھرپور استفادہ کیلئے کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور دیگر ضروریات سے پوری طرح واقف ہونا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ اہم کردارادا کرسکتے ہیں اور محکنہ اطلاعات کے افسران خاص طور سے ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سطح پر کام کرنے والا عملہ وسائل و مسائل کی تفہیم کیلئے مثبت اور فعال کردار ادا کرسکتے ہیں۔محکمہ زراعت اور اطلاعات دونوں محکموں کے سیکرٹریز کے دورے کے موقع پر ڈائریکٹر وایارو ریسرچ فارم وقار لاسی کی جانب سے مہمانوں کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔سیکرٹری زراعت ڈی جی واٹر منیجمنٹ اور سیکرٹری اطلاعات نے اوتھل نارہل فارم کا بھی دورہ کیا دورے کے موقع پر افسران کی غیر حاضری پر سیکرٹری زراعت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے معطلی کے احکامات جاری کئے۔ ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں