بینک سے رقم نکلوانے والا گھر کی دہلیز پر 9 لاکھ روپے سے محروم ہو گیا، ڈاکو کیسے پہنچے؟

کراچی(آئی این پی)کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں بینک سے رقم نکلوانے والے شہری کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا گیا، ڈاکو9 لاکھ رپوے چھین کر فرار ہوگئے۔گلستان جوہر بلاک 8میں گھر کی دہلیز پر اسٹریٹ کرائم کی واردات ہوئی ہے۔ جمعہ کو شہری صفورا کے نجی بینک سے 9لاکھ روپے کی رقم نکلوا کرگھر کے قریب پہنچا ہی تھا کہ ڈاکو بھی پیچھا کرتے ہوئے اس کے پاس آگئے۔

گھرکی دہلیز پر پہنچتے ہی موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر شہری سے نوٹوں سے بھرا لفافہ چھین لیا۔شہری نے پہلے تو مزاحمت کی لیکن پھر ہار مان لی، مسلح ڈکیتوں کے چہرے واضح ہیں لیکن پولیس تاحال ایک بھی ملزم کو گرفتار نہ کرسکی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close